مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ عوام اپنے چھوٹے چھوٹے تنازعات کورٹ کچہریوں اور تھانوں سے باہر اپس میں مل بیٹھ کر حل کریں انہوں نے کہا کہ کھبی کھبی معمولی معمولی تنازعات بڑی واقعات کو جنم دیتی ہے اسلئے ہم سب کو ملکر تمام تنازعات اور مسائل کو حل کرانے کیلئے کردار ادا کرنا چایئے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز برہ درشخیلہ میں دوفریقوں کی درمیان جھگڑے کی ایک تنازعہ میں صلح کرنے کی بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا اس پہلے ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان نے دونوں فریقوں کی درمیان اہم کردار ادا کرکے دونوں فریقوں کی جن میں ایک فریق ؑ عثمان وغیرہ اور دوسرا فریق سیدعلی وغیرہ ساکنان بازخیلہ شامل تھے کے درمیان صلح کی اور فریقین نے ایک دوسرے کیساتھ گلے ملاکر شیر وشکر ہوگئے اس موقع پر عبدالجبار خان نے کہا کہ عوام اپنے تنازعات جو چھوٹے ہو یا بڑی ہو اپس میں مل بیٹھ کر حل کرنا چایئے کیونکہ یہ معمولی معمولی تنازعات کھبی کھبی بڑی واقعات کو جنم دیتے ہیں اسلئے عوام اور علاقے کے ذمہ داروں کو چایئے کہ وہ عوام کی درمیان جرگہ اور صلح کی روایت کو برقرار رکھ کر اپنے اپنے ذمہ داری پوری کریں انہوں نے دونو فریقوں کو صلح کرنے پر مبارکباد دی .
1,712 total views, no views today
Comments



