مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام )ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منایا گیا،تقریب میں پارٹی کارکنوں اور قائدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اورکیک بھی کاٹا،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں تقریب منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدر عرفان چٹان،جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے،سابق ضلعی صدر شمشیرعلی خان ایڈووکیٹ،نورسحر اور دیگر مقررین نے کہاکہ اکیاون سال قبل اسی دن ایک سوچ کے تحت پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی جس نے بڑی محدودمدت میں بڑی مقبولیت حاصل کی کیونکہ اس پارٹی کا مشن اور وژن ملک وقوم کی بھلائی اورفلاح وبہبودپر مشتمل تھا اور آج بھی پیپلزپارٹی ملک وقوم کی خدمت کیلئے نمایاں کرداراداکررہی ہے،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے ،ہمارے قائدین نے موت قبول کی مگر اصولوں پر سودابازی قبول نہیں کی اورنہ ہی سیاست اور نظریات پر سمجھوتہ کیا،انہوں نے کہاکہ پی پی پی نے ملک کو آئین ،ایٹمی قوت اور عوام کو اپنے حق کیلئے آوازاٹھانے کی صلاحیت دی ،آؤ آج عہد کرتے ہیں کہ ہم بھٹوشہیدکے وژن اور مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک وقوم کی تعمیر وترقی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے،مقررین نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور مسائل کے سواء کچھ نہیں ،ایک پولیس آفیسر اغواء اور قتل ہوا،مولانا سمیع الحق جیساعالم قتل ہوا مگر موجودہ حکومت نے تاحال قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا وہ صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلارہی ہے،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہردورمیں ظلم وناانصافی کیخلاف آوازاٹھائی ہے اورآئندہ بھی اٹھائے گی،اس موقع پر بخت شیرعلی،شاکر اللہ،علی محمد،محبوب الرحیم،سجادباغی،اورنگزیب اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،تقریب کے آخر میں شرکاء نے کیک بھی کاٹا۔
1,610 total views, no views today



