اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج تفصیل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، ہم نے پیٹرولیم لیوی اور ٹیکس میں کمی کی، (ن) لیگ کے دور حکومت میں پیٹرول پر 15 فیصد ٹیکس تھا لیکن ہم نے مئی کے مہینے میں پیٹرول پر جی ایس ٹی 15 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 4 فیصد کیا، ڈیزل پر لیوی ڈیوٹی 8 سے کم کرکے 6.51 روپے کی۔
اسد عمر نے کہا کہ نئی حکومت آئی تو اگست کے آخر میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تھا، اکتوبر میں جتنی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں، حکومت نے اس کے مقابلے میں آدھی قیمت بڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا تعین اس وقت ہوتا ہے جب جہاز بندرگاہ سے نکلتا ہے، نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوئی لہذا ہم نے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
1,708 total views, no views today



