سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے سیاحتی وادی کالام میں ایک مرتبہ پھر ٹمبر مافیا سرگرم ہوگیا، دیار کے قیمتی درختوں کو بے دردی سے کاٹ کر لے جانے والوں کیخلاف محکمہ خاموش ، مقامی لوگوں کے مطابق وادی کالام کے علاقہ (کس )میں قیمتی دیار کے درجنوں درختوں کی کٹائی ہوئی ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کے فاریسٹ اہلکاروں کو بروقت اطلاع بھی دید ی گئی تھی تاہم انہوں نے غیر قانونی کٹائی پر کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی ہے، کالام کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹمبر مافیا اور محکمہ فارسٹ کیخلاف ایکشن لیں تاکہ قیمتی جنگل بچ سکے۔
ویڈیو دیکھیں
https://www.youtube.com/watch?v=moNWk7u1rew
1,904 total views, no views today
Comments



