سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات میں محکمہ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگیا ہے، صبح اور شام کے وقت مینگورہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں گیس بند ہوجاتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں گیس بہت ہی کم ہوجاتی ہے ، جس پر گھر میں خوراکی اشیا تیار ہو سکیں، محکمہ سوئی گیس بھی اس حوالے سے خاموش ہے، مینگورہ شہر میں صبح کے وقت گیس بند ہونے کی وجہ سے سکول جانے والے بچے بغیر ناشتہ اور چائے کے جاتے ہیں، مقامی لوگوں نے محکمہ سوئی گیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے۔
1,567 total views, no views today
Comments



