بریکوٹ (سہیل باچہ سے ) تھانہ غالیگے پولیس کی کامیاب کاروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ و کارتوس برآمد ، پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور پولیس اضافی نفری تعینات کردی ہے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کاروائی جاری رہے گی ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ، ان خیالات کا اظہار ڈ ی ایس پی سید زمان شاہ ، ایس ایچ او تھانہ غالیگے اختر ایوب خان نے تھانہ غالیگے میں پُرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج سعید وزیر خان ، ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اس سلسلے میں خفیہ اطلاع پر تھانہ غالیگے پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار نمبر AK 9527کو روک کر تلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و کارتوس جن میں 4 عدد ریفیٹر، 2 عدد ایس ایم جی، 7 عدد پستول،24 عدد ایکسٹرا میگزین،ایک عدد کالاکوف اور 5 ہزارایک سو کارتوس بھی شامل ہیں برآمد کرلئے ، انہوں نے کہا کہ تمام چیک پوسٹوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور انشاء اللہ کسی بھی قسم کے جرائم پیشہ افراد کو نہیں چھوڑیں گے ۔
2,347 total views, no views today



