سوات، صوبہ خیبر پختونخوا کے جیلوں میں فیمیل ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں ، جیلوں میں بند فیمیل قیدیوں کے علاج ومعالجے کیلئے موجودہ فیمیل ڈاکٹرز ناکافی ہیں ، ان خیالات کا اظہار سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے چیئرمین محمد رحیم رما خیل ایڈووکیٹ نے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے فیمیل جیلوں میں صحت کے ناقص سہولیات کی وجہ سے مختلف مقدمات میں قید خواتین قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، انہوں نے کہا کہ فیمیل ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے خواتین قیدی خطرناک امراض میں مبتلا ہیں ، فیمیل قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے لہذا صوبائی حکومت اور محکمہ جیل کے اعلیٰ حکام نوٹس لے کر فیمیل جیلوں میں لیڈی ڈاکٹرز کی تعداد کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ جیلوں میں قید فیمیل قیدیوں کو مشکلات سے نجات مل سکے ۔ اور امراض بڑھنے کا خطرہ کم ہوجائے ۔
464 total views, no views today


