کبل،تحصیل کبل کے پولیو ورکرز نے بقایا جات نہ ملنے کی صورت میں 29 ستمبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم سے بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے دی ، پولیو مہم شروع ہونے سے پہلے پہلے ہمیں تمام بقایاجات کی ادائیگی کی جائے ،
تفصیلات کے مطابق پولیو ورکرز کے نمائندہ کا اجلاس توتانوبانڈئی ڈسپنسری میں منعقد ہوا ، اجلاس میں پولیو ورکرز کے نمائندوں نے کہا کہ ہمیں 2013 راؤنڈ ، مئی 2014 اور خسرہ مہم کے معاوضے تا حال نہیں ملے ہیں ، اب حکومت اور محکمہ کی جانب سے 29 ستمبر سے دوبارہ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے مہم چلانے میں ہماری دلچسپی ختم ہوگئی ہے اس لئے اگر حکومت نے 29 ستمبر سے پہلے ہمیں سابقہ معاوضہ نہیں دیا تو ہم پولیو مہم سے مکمل طور پر بائیکاٹ کردیں گے ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں پولیو مہم کے سلسلے میں WHO سمیت دیگر فلاحی ادارے خطیر رقم خرچ کررہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے پولیو اہلکاروں کو معاوضوں سے محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔
495 total views, no views today


