مدین ، معروف کامیڈ اداکار امتیاز خان نے کہاکہ میں نے سٹیج ، ٹی وی ،پشتو ون ،شمشاد اور اے وی ٹی خیبر میں کام کر چکا ہو ں
وہ مدین پریس کلب کے صحافیوں کو ایک خصو صی انٹر ویو دے رہے تھے انہوں نے کہاکہ میں اب تک چار فلموں میں کام کر چکا ہوں انہوں نے بتایا کہ فلموں میں میرا پسندیدہ اداکار فلمسٹار بدر منیر ہے اور سی ڈی ڈراموں میں اسماعیل شاہد کی اداکاری پسند ہے انہوں نے کہاکہ مجھے کامیڈی کردار زیادہ پسند ہیں مار ڈھاڈ کے کردار برے لگتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کامیڈی کردار پریشان لوگوں کی منہ پر بھی مسکراہٹ پیدا کر دیاتا ہے اور تھوڑی دیر کے لئے وہ اپنے غم کو بھول جاتا ہے اور یہی میری جیت ہے انہوں نے کہاکہ میں ایک انجینر ہوں مگر کامیڈی میرا پسندیدہ ایٹم ہے انہوں نے بتایا کہ میں دبئی ، ملائشیا،اور کابل کا دورہ کر چکا ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پشتون اپنا ثقافت بھول چکے ہیں اور ثقافت کی جگہ فحاشہ نے لے لی ہے جس سے معاشرہ تباہ ہو رہا ہے پشتو فلم ادڈستری کی ناکا نی کی وجہ بھی فحاشی ہے انہوں بیاتا کہ میری پسندیدہ فلم شرابی ہے انہوں نے حکومت سے فریاد کرتے ہو ئے کہامیں چار سدہ دلدار گھڑی کا رہنے والا ہیں کہ سیلاب میں میری تما م زمین سیلاب میں بہہ گئی تھی مگر تاحال حکومت نے اس کا معاوضہ نہیں دیا انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہو ئے کہاکہ نوجوان طبقہ تعلیم حاصل کر کے ملک وقوم کی خدمت کریں اور ملک کا نام روشن کریں اس وقت امتیاز مدین عوامی میلے میں کام کر رہے ہیں ۔رپورٹ ریاض احمد مدین سوات
509 total views, no views today


