سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے حسین وادی مرغزار کے پہاڑی علاقوں نے اپنے مدد اپ کے تحت سڑک کی تعمیر شروع کردی، صبح 8 بجے قریب مختلف دیہاتوں کڈونو ، سمیت دیگر گائوں سے لوگ بڑی تعداد میں نکلتے ہیں جن کے پاس مختلف اواز ہوتے ہیں وہ ان روائتی اوازوں سے پہاڑ کو کاٹ کر سڑک بنانے میں مصروف ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ شام تک جاری رہتا ہے، مقامی لوگوں نے سوات نیوزکیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ حلقہ پی کے 4 میں اتا ہے جس کا ایم پی اے عزیز اللہ گران ہے، جن کو علاقہ کے عوام نے دو مرتبہ اس لئے منتخب کیا کہ وہ اس سڑک کو بنا کر عوام کے مسائل ومشکلات ختم کردینگے، لیکن دوبارہ کامیابی کے بعد وہ نہ تو علاقہ کا دورہ کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے حجرے میں ہوتے ہیں ، علاقہ کے عوام مایوس ہو گئے تو انہوں نے روائتی اوزار نکال کر سڑک بنانا شروع کردیا ہے، مقامی لوگوں نے وزیراعلیٰ محمود خان ایم پی اے عزیز اللہ گران اور ایم این اے سلیم الرحمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تاریخی علاقہ کی سڑک کا مسلہ فوری طور پر حل کریں ۔
1,288 total views, no views today



