سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) اسسٹنٹ کمشنر چار باغ حامد بونیری نے عوامی شکایات پر تحصیل چارباغ کی حدود میں مختلف بازاروں اور شاہراہوں پر قائم فلنگ سٹیشنوں کا دورہ اور معائنہ کیا انہوں نے پیٹرولیم ماہرین وجوڈیشل افسران کے ہمراہ مختلف پیٹرول پمپوں میں پیٹرول و ڈیزل کی کوالٹی اور مقدار کی جانچ پڑتال کی اس دوران بعض پیٹرول پمپوں پر ملاوٹ اور قیمت سے کم مقدار میں گاڑیوں کو تیل کی فراہمی پر مالکان کو 30 ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ معیار اور مقدار سے کم پیٹرول و ڈیزل بیچنے پر متعلقہ فلنگ سٹیشن کو فوری سیل کردیا جائے گا جبکہ چھاپوں کا سلسلہ بھی مستقل جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,988 total views, 2 views today
Comments