سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ضلع سوات کے علاقہ مدینہ کالونی مٹہ میں اٹھارہ سالہ لڑکی کو پہلے گولی مارکرقتل کردیا گیا، اس کے بعد ملزمان نے کراچی میں لڑکی کو زہر دیکر مارڈالا ، لڑکی کی والدہ کی رپورٹ کے بعدلڑکے کے چچا حاجی محمد نے بھی میڈیا میں اپنا موقف پیش کردیا، حاجی محمد کا کہنا تھا کہ سلمان شادی کیلئے کراچی گیا تھا جہاں پر ماموں زاد بیٹی کیساتھ تصویریں کھینچی جس پر گھروالوں کو اعتراض تھا ، معاملہ ختم کرنے کیلئے سلمان کے گھر والوں نے لڑکی کا رشتہ مانگا اور اقرار میں مٹھائیاں بھی کھائی گئی لیکن اس کے اگلے ہفتہ سلمان کو لڑکی کے چچازاد بھائیون نے سوات میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اوراسکے بعد اس کی منگیتر کو کراجی میں زہر دیکر مارڈالا گیا، قتل کی ایف ائی ار مٹہ پولیس سٹیشن میں درج ہیں، جبکہ کراچی میں لڑکی کی والدہ نے بھی ایف ائی ار درج کی ہے جس میں بیٹی کو زہر دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے، پولیس نے کراچی میں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سوات میں پولیس بھی ملزمان کو حوالہ کرنے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ کو درخواست دے رہی ہے، سلمان کے چچا نے حکومت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
مزید تفصیلات ویڈیو میں دیکھیں
3,787 total views, 2 views today