سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )ٹی ایم اے مینگورہ کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی ،تنخواہیں اور دیگر بقایاجات فوری طور پر جاری کرکے واساء کمپنی کے خلاف بے رحمانہ احتساب کیا جائے اور اس غیر ضروری کمپنی کو ختم کرکے تمام اختیارات ٹی ایم کے حوالے کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار متحدہ مزدور یونین ٹی ایم اے مینگورہ کے چیئرمین خالد محمود ، صدر بخت کرم ، سینئر نائب صدر محمد نواز خان ، جنرل سیکرٹری قاری جمیل احمد اور درجہ چہارم کے صدر سید خطاب نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مزدور اور محنت کش طبقے کے سرکاری ملازمین کا تنخواہیں بمعہ اور ٹائم ، سیماء ایگری منٹ میں ترامیم اور ہر یکم کو تنخواہوں کے ادائیگی اور ٹی ایم اے سے ڈی پیو ٹیشن پر بھیجوائے گئے ملازمین کو اپنے اپنے پوسٹوں پر کام کرنے کیلئے واساء کمپنی مینگور اور ٹی ایم اے تحصیل بابوزئی ، ضلع انتظامیہ اور ایم پی اے پی کے پانچ کو چھ دسمبر تک دو دون کا وقت دیں دیا گیا تھا اگر ہمارے محنت کشوں کے مسائل دو دن میں سرکار نے حل نہ کئے تو دسمر سے ملازمین مکمل ہڑتال اور بھوک ہڑتال کرنے کا الٹی میٹم دیں گے ، بعد ضلعی انتظامیہ ، ڈی ایس پی حبیب اللہ ، ایس ایچ او تھانہ مینگورہ فضل رحیم خان اور ٹی ایم او ارشد زوبیر خان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر دو دن کے لئے ہڑتال ختم کردیا گیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واساء کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کو برطرف کیا جائے اور ایک مخلص اور دیانتدار افسر تعینات کیا جائے اور یا واساء کمپنی ختم کرکے ملازمین واپس ٹی ایم اے کو حوالہ کیا جائے ۔
1,530 total views, 2 views today
Comments