راولپنڈی (این این آئی)پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے چینی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ مشقیں وارئیر 6 ہونے جا رہی ہیں۔وارئیر 6 مشقوں میں شرکت کے لیے چین کا فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، مشقوں میں دونوں ممالک کیایس ایس جی گروپ کے دستے حصہ لیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا دورانیہ 3 ہفتے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد انسداد دہشتگردی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان باہمی فوجی تعاون کے سلسلے کی یہ چھٹی مشقتیں ہیں۔
1,502 total views, no views today
Comments



