مینگورہ، ہنگومیں ممتاز علام دین مولانا شیرعالم کے قتل کے خلاف جمعیت علماء اسلام کا احتجاجی مظاہرہ،حکومت سے ملزموں کی فوری گرفتاری اورعلماء سمیت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جے یو آئی سوات نے صوبائی قیادت کی کال پر ہنگومیں مولانا شیرعالم کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے مولانا راحت حسین،اسحاق زاہد،علی شاہ خان ایڈووکیٹ،مولاناسیدقمر،اعجازخان،حفیظ ادریس ،قاری شمس الرحمان اوردیگر نے کہاکہ ہنگو ممتازعالم دین مولانا شیر عالم کا قتل حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ جو حکومت اپنے عوام اورعلماء کرا م کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی وہ اقتدارچلانے کے قابل ہی نہیں اس سے قبل بھی کئی علماء کو شہید کیاگیا ہے جن کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ،انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت قیام امن سمیت ہرمحاذ پر ناکام ہوچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ ملک ایک نظرئے کے تحت وجود میں آیا مگر مقام افسوس ہے کہ حکمرانوں کی غلط اورناقص پالیسیوں کی وجہ سے یہاں پر علماء کو تحفظ حاصل نہیں،انہوں نے کہاکہ ایک طرف قتل عام جاری ہے اوردوسری طرف حکمران اسلام دشمن قوتوں کے مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے نظام تعلیم اورنصاب میں تبدیلی کررہے ہیں مگر حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جے یو آئی ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادے گی،اس موقع پرمظاہرین نے حکومت سے مولاناشیرعالم کے قاتلوں کی گرفتاری اورعلماء وعوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
1,078 total views, no views today


