سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )مٹہ میں سمبٹ کے قریب کھیتوں سے نامعلوم شخص کی لاش برامد ، پولیس نے لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے تحصیل مٹہ کے گاوں سمبٹ میں کھیتوں میں پڑی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال مٹہ منتقل کیا ہے، جہاں پر نامعلوم شخص کی قتل کی ایف ائی ار بھی درج کی گئی ہے،
دوسری طرف مالم جبہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے، مالم جبہ پولیس کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے، زخمی بچے کوسیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
1,942 total views, no views today
Comments



