سوات، ایس آر ایس پی کی جانب سے ماسٹر ٹریننگ کورس اختتام پذیر ، مقامی ہوٹل میں ہونے والے تقریب کے مہمان خصوصی ہنرکدہ اسلام آباد کے ڈائریکٹر جمال شاہ تھے ، ایس آر ایس پی کے ریجنل کوآرڈینیٹر بہار علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے کو ترقی کے دھارے میں لاکھڑا کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ اصل ترقی سوچ ، فکر ، اخلاق و کردار میں مثبت تبدیلی ہے ، گراس لیول پر کوشش کی جائے تو معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ماسٹر ٹریننگ کورسس میں اب تک ہم نے 500 ماسٹر ٹرینرز تیار کئے ہیں جو ویلج کونسل اور یونین کونسل سطح پر کمیونٹی میں کام کرتے ہیں ، آخر میں ٹریننگ مکمل کرنے والوں میں مہمان خصوصی جمال شاہ نے سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور ایس آر ایس پی کے کام کو سراہا ،
1,028 total views, no views today


