سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے حسین وادی کالام او رمالم جبہ میں برفباری کے بعد موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے وادی کالام میں سینٹی منفی 3 ، مالم جبہ میں منفی 1 اور مہوڈنڈ میں منفی 6 ریکارڈ کی ہے، جبکہ رات کے وقت یہ اور بھی زیادہ بڑھ جائے گی ، اسی طرح محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی بھی پیشنگوئی کی ہے، پہاڑی اور سیاحتی علاقوں کے طرح مینگورہ شہر میں بھی سینٹی گریڈ گر گیا ہے اور میدانی علاقوں میں سینٹی گریڈ5 ریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح کالام میں 7 سے لیکر 8 اینچ تک، مالم جبہ میں 4 سے لیکر 5 انچ تک جبکہ مہوڈنڈ میں 9 انچ تک برف پڑچکی ہے ۔
مزید ویڈیو میں دیکھیں
1,792 total views, no views today
Comments



