اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں تاخیر کی جاتی ہے تاہم جیل تو جیل ہوتی ہے اس میں سختیاں برداشت کرنی ہوں گی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچا دیا گیا، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے بعد انہیں اسمبلی سیشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچایا گیا۔
اس سے قبل لاہور کی نیب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور کیا تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جیل تو جیل ہوتی ہے، سختیاں تو برداشت کرنی ہوں گی، جب کہ طبی سہولیات کی فراہمی میرا حق ہے لیکن اس میں تاخیر کی جاتی ہے۔
1,274 total views, no views today



