سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ خطرناک صورتحال اختیار کرگیا، پچھلے کئی دنوں سے رات اور دن دونوں اوقات میں گیس نہ ہونے کیوجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کمشنر مالاکنڈڈویژن نے سی این جی سٹیشن بند کرنے کافیصلہ بھی کیا ہے لیکن اس کے باوجود سوئی گیس کی پریشر بحال نہیں ہورہی ہے، مینگورہ شہر سمیت اس پاس کے علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس نام کا کوئی نشان ہی نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. صبح کے وقت بچے بغیر ناشتہ کئے سکول جارہے ہیں، جبکہ ایل پی جی کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں اس کو خریدنے کی قوت ہرکسی کی بس کی بات نہیں ہوتی ۔
1,168 total views, no views today
Comments



