سوات (سہیل باچہ سے ) آل پیرامیڈیکس ضلع سوات کے سابقہ جنرل سیکرٹری ،وائس چیئرمین آل پاکستان پیرامیڈیکس جاوید اللہ خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن مسلسل پیرامیڈیکس کو بے جا تنگ کر رہے ہیں آج بھی پیرامیڈیکس 24گھنٹے غریب عوام کو سہولیات فراہم کررہا ہے صحت کے حوالے سے پیرامیڈیکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکار کا یہ
نامنا سب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبہ بھر میں ان کے خلافاحتجاج کی کال دی جائے گی، ہم وزیراعلی خیبرپختونخوا اور محکمہ صحت کو پیرامیڈیکس کو ریگولرائز کرنے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ غریب عوام کو ان کے دہلیز پر صحت کے حوالے سے سہولیات میسر ہوں ہم پیرامیڈیکس کے حقوق کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔ہیلتھ کیئر کمیشن اسطرح کارروائیوں سے باز آجائے تاکہ کلینکوں میں موجود پیرامیڈیکس اہلکار اپنا کام جاری رکھ سکے،
1,494 total views, no views today



