سوات، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں نے سوات میں تیار کھڑی فصلوں اورباغات کو شدیدنقصان پہنچایاہے جس کے سبب کسان اورزمیندارپریشانی میں مبتلا ہیں لہٰذہ اگر صوبائی حکومت اورممبران اسمبلی کو ناچ گانوں سے فرصت ملی ہوتو ان متاثرین کے ساتھ تعاؤن کریں،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے مٹہ،خوازہ خیلہ،بریکوٹ اورسوات کے دیگر علاقوں میں فصلیں تباہ ہوئیں جس سے کسانوں اورزمینداروں کو کافی نقصان اٹھاناپڑا چونکہ ان لوگوں کا واحدذریعہ معاش یہی فصلیں اورباغات ہیں جو بارش سے متاثر ہوئے یہی وجہ ہے کہ وہ شدید پریشانی میں مبتلاہیں مگردوسری طرف پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اورممبران اسمبلی غیرضروری دھرنوں اورناچ گانوں میں مصروف ہیں جو ایک قابل افسوس امر ہے،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ناچ گانوں کو ترک کرکے بارشوں سے متاثرہ ہونے والے کسانوں اورزمینداروں کے ساتھ تعاؤن کرے تاکہ ان کی پریشانیوں میں کمی آسکے۔
908 total views, no views today


