سوات، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے سینئر صحافی غفور خان عادل کی رہائش گاہ جا کر اُن کی عیادت کی ، ایم پی اے نے غفور خان عادل کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دُعا کی تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے سوات پریس کلب کے وائس چیئرمین اور سوات کے سینئر صحافی غفور خان عادل کی رہائش گاہ واقع کانجو جا کر اُن کی عیادت کی اس موقع پر ڈاکٹر ہدایت اللہ اور تحریک انصاف کے دیگر ذمہ داران بھی اُن کے ہمراہ تھے وہ کچھ دیر اُن کے ساتھ رہے اور ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دُعا کی اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا انہوں نے غفور خان عادل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا واضح رہے کہ غفور خان عادل کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ایک مہینے کیلئے بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے اور وہ گھر میں آرام کر رہے ہیں اور زیر علاج ہیں ۔
826 total views, no views today


