سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام )خیبر پختونخواہ کے ماہر موٹر سائیکلسٹ پر مشتمل ٹیم نے سوات کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں، اور سنگلاخ چٹانوں میں موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کی،حسین نظاروں اور نئے مقامات کو دیکھنے کے شوقین ان موٹر سائکلسٹ کا کہنا تھا کہ جنت نظیر وادی سوات کی خوبصورتی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا،
سائیکلسٹکاکہنا تھا کہ الفاظ نہیں ملتے کہ بتاسکیں کہ کس قدر یہ خوبصورت جگہ ہے، سوات کی وادی سیاحوں کی جنت ہے، یہاں پر پہاڑ ہیں ، جنگل ہے، ندی نالے، جھیلیں اور دریا ہیں
سوات کے برف پوش اور بلند و بالا پہاڑ ہمیشہ سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، یہاں پہنچنے والے موٹر سائیکلسٹ نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، اور ٹھنڈے ماحول کو گرمادیا
جنرل منیجر خیبر پختونخواہ ٹوارزم کارپوریشن سجاد حمید کہتے ہیں کہ سوات کے پہاڑی علاقوں میں ریسٹ ہاوسز اور کیمپنگ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، جس سے سیاحت کو فروغ ملے گاانہوں نے کہا کہ ہم نے کالام بیوٹیفیکیشن کے علاوہ کیمپنگ سائیٹس متعارف کرائے ہیں، جو بشیگرام، گبین جبہ کے مقام پر ہیں، سلاتنڑ ویلی پر ہم نے ریسٹ ہاوس اور کیمپنگ سائیٹس کھولے ہو ئے ہیں۔
1,540 total views, no views today



