سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے واضح کیا ہے کہ ضلع سوات میں چوری کی گاڑیوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جا ئیگا اور جو بھی اس کا کاروبار کر تا ہے یا اس دھندے میں ملوث ہے اس کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جا ئیگی اپنے دفتر گلکدہ سیدو شریف میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات پولیس نے ضلع بھر میں چوری کی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کاروائی شروع کی ہے انہوں نے بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب سے پہلے پاکستان کے مختلف اضلاع سے چوری ہونے والی گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا اس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہو ں نے پچھلے تین چار دنوں میں ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہو ئے اب تک 76 گاڑیاں برآمد کر لی ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں ان میں سے کچھ گاڑیاں کٹ اور ویلڈ بھی ہیں تمام گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر ان کا لیبارٹری معائنہ کرایا جا رہا ہے برآمد کی گئی گاڑیوں میں کرولہ، پراڈو، ہائی لیکس، ہائی ایس، ایکزیو، ویڈز، پریمیو، ڈاٹسن، ٹی زیڈ پراڈو، مزدہ، وی ایکس آر، ایکس 2007، اسسٹا ایکس، جی2001 اور کی 2003 شامل ہیں ضلعی پولیس آفیسر نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون بھی شروع کیا گیا ہے اس کے دوران موٹرسائیکل چور حیدرعلی، وقاص، سمیع اللہ، ذیشان اور یوسف کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اب تک دس موٹرسائیکل برآمد کئے جا چکے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ سوات میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ چوری اور ڈکیتی سمیت ہر قسم کے جرائم کا موثر سدباب یقینی بنایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,482 total views, no views today



