ڈیرہ اسماعیل خان: جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔امریکی ڈرون طیاروں نے جنوبی وزیرستان میں وانا کے علاقے کریکوٹ میں ایک کمپاؤنڈ پر 2 راکٹ داغے، حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، حملے کے بعد بھی ڈرون حملے کی پروازیں جاری ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے زیادہ تر شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کئے جاتے ہیں اور رواں برس جنوبی وزیرستان میں پہلا ڈرون حملہ ہے۔
503 total views, no views today
Comments


