ہنگو: اورکزئی ایجنسی کے متاثرین کے کیمپ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔دھماکا ہنگو کے علاقے محمد خواجہ میں اورکزئی ایجنسی کے متاثرین کے کیمپ میں ہوا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے زریعےاڑایا گیا تاہم دیگر تفصیلات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔
404 total views, no views today
Comments


