سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )ڈسٹرکت پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ آبادی کے تناسب سے پلازوں میں کارپارکنگ ضروری ہے ، مینگورہ شہر میں ٹریفک سگنل لگائیں گے ، ٹریفک کے روک تھام کے لئے ٹریفک فرنیچر پر غور کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ رحیم آباد میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایس پی خانخیل ، ڈی ایس پی پیر سید خان ، بازار صدر عبدالرحیم ، شوکت خان ، اکرام اللہ اکرام ، ابن امین ، عبدالخالق ، سجاد باغی ، یوسف علی ، حاجی ظاہر شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مختلف مسائل سے ڈی پی او سوات کا اگاہ کیا ، ڈی پی او سید اشفاق انور نے کہا کہ کٹ گاڑیوں کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائیگی ، ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم نافظ نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹریفک مسائل کے حل کے لئے مقامی شہری حکومتیں بہتر کردار ادا کرسکتی ہیں ، عوام علاقے سے جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کو باقاعدگی سے نشاندہی کریں ، اکیلے پولیس کچھ نہیں کرسکتی ، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی نمبر پلیٹ کے خلاف کاروائی جاری رہیگی ، غیر قانونی گاڑیوں کو فروخت کرنے والے اور خرید نے والے دونوں مجرم ہیں ، اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ مالکان اور کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا جائیگا ، انہوں نے پولیس حکام پر زور دیا کہ وہ تھانوں میں آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور لوگوں کے مسائل تھانوں کے اندر حل کرنا ضروری ہے ۔
898 total views, no views today



