سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوت نواب علی خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر کسی بھی شعبے میں ترقی اور کامیابی ممکن نہیں ، طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں ، بچوں کو تعلیم وتربیت دینے کے ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہو نے گورنمنٹ ہائی سکول کانجو میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب کے صدار حراء نیشنل سکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر فضل عزیز نے کی جبکہ تقریب سے سکول کے پرنسپل حمید الحق ، عزیز امین ، احسان ، پروفیسر فضل سبحان افغانی نے بھی خطاب کیا ، جبکہ اس موقع پر پروفیسر میاں نور نواب ، پروفیسر عثمان غنی ، عبدالوکیل کانجو اور دیگر معززین علاقہ اور بچوں کے والدین موجوتھے ، تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے مختلف قسم کے خاکے تقاریر ، حمد نعت اور ترانے پیش کرکے حاضریین سے داد وصول کرلی ، ڈی ای او اور حرانیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر نے سکول میں بہترین انتظامات ، غریب بچوں کو ضروریات کی مفت فراہمی اور بہترین ڈسپلین پر سکول پرنسپل اور اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا ور والدین پر بھی زور دیا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں اساتذہ کرام کے ساتھ تعاون کریں اور بعد ازدوپہر سکول کے بچوں کی نگرانی کریں تاکہ یہ بچے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ محب الوطن اور فرض شناس شہری بن کر مستقبل میں ملک وقوم کی بے لوث خدمت کریں ، تقریب کے دوران صوبائی اور ضلعی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں سکول کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ ، پوزیشن ہولڈرطلباء اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔
1,264 total views, 2 views today