سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے معروف تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف میں بی ایس شعبہ جات جس میں شعبہ انگلش زوالوجی اور باٹنی سمیت میں ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد گزشتہ دنوں ودودیہ ہال میں ہوا جس میں نئے آنے والے طلبہ کو ویلکم اور فارغ التحصیل طلبہ کے لئے فےئرویل پارٹی سمیت مختلف ایونٹ شامل تھے جس میں طلبہ نے اپنے صلاحیتوں کو سامنے لانے کا بہترین مظاہرہ کیاگیا اور مختلف فن کے ساتھ کمپےئرنگ خاکے ویگر ایونٹ کو پیش کرنے کے لئے پہلے سے تیاریاں گی گئی تھی بی ایس انگلش ڈیپارٹمنٹ کے ویلکم پارٹی میں کے لئے خصوصی تیاریوں کا آغاز کیا گیا تھا جس میں مہمان خصوصی پرنسپل جہانزیب کالج پروفیسر عبد الوہاب چےئرمین شعبہ انگلش پروفیسر محمد سلیم خان وفامحمد خان ممتاز خان فہیم خان حیدرعلی امجد خان وغیرہ کے ساتھ کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات ودیگر شامل تھے پروفیسر محمد سلیم نے اس موقع پر اپنے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارہ نے طلبہ کو کم وسائل کے باوجود تعلیم حاصل کرنے کے لئے دیگر اداروں کے نسبت بہترین تعلیمی مواقع فراہم کئے جس کے وجہ سے آج ملک اور صوبے کے مختلف اہم ذمہ داریاں والے اسی ادارہ سے فارغ التحصیل ہیں پروفیسر محمد سلیم نے کہا کہ طلبہ میں بہت ٹیلنٹ موجود ہیں ان کو سامنے لانے میں اساتذہ نے انتھک محنت سے کام کرکے ان کو مواقع فراہم کئے شعبہ انگلش زندگی کے ہر پل میں اپنا بھرپور کردار اداکررہا ہے جس کے وجہ سے اس شعبہ سے وابستہ طالب علم بھرپور طریقے سے ان کو پڑھائی اور عملی زندگی میں اپنے آپ کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کرنے کے لئے بھرپور طریقے سے مختلف علوم کی پڑھائی کی جاتی ہیں جہانزیب کالج کے شعبہ انگلش کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے اساتذہ کے محنت اور کاؤشوں نے شعبہ میں جدت فراہم کرنے میں کرداراداکیا جس کے وجہ سے داخلوں میں میرٹ کو ترجیح دی جاتی ہیں ادارہ کو جدید خطوط پر استوار کرکے اسی شعبہ کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی انہوں نے اس موقع پر طلبہ کے صلاحیتوں اور مختلف فن کا مظاہرہ کرنے اور کلچرل اندازپیش کرنے پر خصوصی داد دی اس موقع پر آرگنائزرزمیں شیلڈ بھی تقسیم کئے ۔
1,732 total views, no views today



