سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) طلبہ کے صلاحیتوں کو سامنے آنے کے لئے بھرپور طریقے سے ان کو سیکھانے میں ادارہ ہمہ وقت کرداراداکرنے کی سعی کررہا ہے جس کے وجہ سے ادارہ کا معیارروز اول سے ترقی کے راہ پر گامزن تما م اٹھارہ سے زائد شعبوں میں کورس اختتام پذیر بی ایس نظام میں صلاحیت یافتہ طلبہ کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر آئندہ سال اس میں مزیداصلاحات لاکر ایک ماڈل کے طور پر پیش کریں گے جہانزیب کالج محدود وسائل کے باوجود اعلی معیاری تعلیم دے رہے ہیں جس کے وجہ سے یہاں کے فارغ التحصیل طلبہ کو قدر کے نگاہ سے دیکھ کر ان کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہارجہانزیب کالج سیدوشریف سوات کے بی ایس کوارڈینیٹر اور معروف ماہر طبعیات ڈاکٹر انوارالحق نے مختلف شعبہ جات کے دورے کے موقع پر طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیاکوارڈینیٹر ڈاکٹر انوارالحق نے کہا کہ ادارہ کے عمارت کے زیر تعمیر ہونے کے وجہ سے داخلوں کے لئے آ نے والے طلبہ محروم ہوجاتے ہیں گزشتہ سمسٹرمیں داخلوں کے لئے 8000سے زائد طلبہ اپلائی کی جہانزیب کالج کے اساتذہ کے محنت کے بدولت صوبے میں کامیابی کے ساتھ بی ایس پروگرام جو کہ غریب اور ذہین طلبہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں محدودجگہ اور وسائل کمی کے باوجود بہتر اندازمیں بی ایس کامیابی کا منزل طے کررہا ہے جس میں طلبہ کے صلاحیتوں کو سامنے آنے کے لئے بھرپور طریقے سے ان کو سیکھانے میں ادارہ ہمہ وقت کرداراداکرنے کی سعی کررہا ہے جس کے وجہ سے ادارہ کا معیارروز اول سے ترقی کے راہ پر گامزن ہے
1,204 total views, no views today



