مینگورہ، قومی وطن پارٹی کا اجلاس ،ڈویژن بھر سے عہدیداروں کی شرکت،صوبائی الیکشن،تنظیمی اوردیگرامورپر بات چیت،گذشتہ روز قومی وطن پارٹی کا اجلاس وطن کور مینگورہ میں منعقدہوا جس کی صدارت ڈویژنل چیئرمین فضل رحمان نونو کررہے تھے ،اجلاس کے شرکاء نے تنظیمی امورپر بات چیت کی ،مقررین نے کہاکہ ڈویژنل ،ضلعی اورعلاقائی تنظیموں کو مزیدفعال بنانے کیلئے ایک موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے اس سے اگر ایک تنظیمیں مضبوط ہوں گی تو دوسری طرف عام لوگوں تک پارٹی کا پیغام بھی پہنچے گا ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کے صوبائی الیکشن کے سلسلے میں ہونے والے پروگرام میں ملاکنڈڈویژن سے عہدیداراورکارکن بھرپوراندازمیں شرکت کریں گے ،اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے فضل رحمان نونو نے صوبائی حکومت سخت تنقیدکا نشانہ بنایا اورکہاکہ صوبے میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں اورممبران اسمبلی دھرنوں اورناچ گانوں میں مصروف ہیں،انہوں نے کہاکہ انصاف کا راگ الاپنے والوں نے صوبے کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کا تہیہ کررکھا ہے یہی وجہ ہے لوگوں کے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،انہوں نے کہاکہ دوماہ سے سوات میں صارفین کو بجلی کے بھاری بھاری بل موصول ہورہے ہیں ان بلوں میں اضافی یونٹ ڈالے گئے ہیں جنہیں جمع کرانا صارفین کے بس کی بات نہیں لہٰذہ مرکزی حکومت اووربلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے یہ سلسلہ بند کرادے،انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں صرف قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پختون قوم کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہی ہے اور اس مقصد کیلئے افتاب احمدخان شیرپاؤہرفورم پر آوازاٹھارہے ہیںیہی وجہ ہے کہ کارکن ان کی قیادت میں متحدہیں،اجلاس میں صدیق علی خان،حاجی عمرزادہ،ابراریوسفزئی،اصغر علی ،شیرعلی شاہ ایڈووکیٹ،متوکل خان ایڈووکیٹ،سرن زیب خان ،پروفیسرحمیدالرحمان،اخون زادہ سکندرخان،لطیف الرحمان،احسا اللہ ایڈووکیٹ،امان اللہ خان اور ڈویژن کے تمام اضلا ع سے تعلق رکھنے والے دیگرعہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
916 total views, no views today


