مینگورہ ، سوات میں تعلیمی ترقی کیلئے کوشاں غیر سرکاری تنظیم سوات ایجو کیشن ڈویلپمنٹ سو سائٹی نے دی ایشیاء فاؤنڈیشن کی اشتراک سے دوسری بار کتابوں کا نمائشی میلہ منعقد کیا جس میں مختلف موضوعات پر مشتمل کتا بیں رکھی گئیں جس میں ادب ، سائنس ، تاریخ ، جرنل نالج ، علمی وسماجی شخصیات کی سوانح حیات پر مبنی کتب شامل ہیں ، نمائشی میلہ میں ضلع سوات کے سماجی شخصیات ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، پروفیسر ز، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی ، نمائش میں شریک طلباء و طالبات نے کہا کہ اس قسم کی پروگرام ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان کی پڑھائی کے جذبے کو پروان چڑھانے میں بھر پور مدد فراہم کرتی ہے ، جبکہ مقامی کمیونٹی اور سماجی شخصیات نے ضلع میں ایسے پروگرامات کا انعقاد کو تعلیمی ترقی اور پر امن معاشرے کی بقاء کے لئے ضروری گردانا ، نمائش کے اختتام پر ضلع کے بوائز اور گرلز تعلیمی اداروں کی کتب خانوں کیلئے مفت کتب دیئے گئے ، جس سے تقریباًدس لاکھ طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام استفادہ کریں گے ۔
858 total views, no views today


