
ملک بھر میں خصوصاََ سوات میں ائے روز بڑھتی آلو دگی اور گندگی کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی گفتگوہوئی۔سیمنا ر سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی آرمی ڈویژن ملاکنڈ میجر جنرل خالد سعیدنے کہا کہ پا ک فوج نے سوات میں آلو دگی میں اضافے کے خاتمے کیلئے ہر جگہ پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ،جس میں ضلعی انتظامیہ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پا ک فوج ہر جگہ ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور سوات کے غیور عوام کی قربانیوں سے سوات میں دیر پا آمن کا قیام عمل میں آیا۔پاک فوج سوات کے عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑ ی ہے

۔تقریب سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اوریونیورسٹی آف سوات کے چانسلر اور دیگر حضرات نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں جی او سی آرمی ڈویژن ملاکنڈ میجر جنرل خالد سعید ،بریگیڈ ئیر نسیم اختر ،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر اسلام نے تقریب میں لگائے گئے سٹال کا بھی معائنہ کیا اور طالبہ و طالبات کے کارکردگی کو خوب سراہا۔
1,464 total views, no views today



