سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کی تاریخ کا انوکھا کیس سامنے آیا۔،کتے کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔مٹہ کا ویٹرنری ہسپتال سارا دن کتے کے مالک اور ملزم کے جھگڑے کا آماجگاہ بنارہا،پولیس اور ویٹرنری عملہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔پولیس نے کتے کے مالک کے کہنے پر کتے کو پوسٹمارٹم کیلئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال میں کتے کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور ملزم کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کرکےملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کسی بھی جانور کی بے دردی سے ہلاک کر نے پر پانچ سال سے زائدکی سزاء ہوسکتی ہے،
1,006 total views, no views today
Comments



