سوات،متحدہ مزدور یونین میونسپل کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدار روزی گل بمقام ٹیوب ویل نمبر 6 منعقد ہوا ، جسمیں یونین کے عہدیدارو کے علاوہ ٹیوب ویل اپریٹر کے کثیر تعداد نے شرکت کی ، صدر روزی گل ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بخت کرم نے اجلاس سے خطا بکرتے ہوئے کہا
کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی ٹیوب ویل اپریٹر ، وال مین اور ٹائم کریں اسکو اور ٹائم اداکیا جائیگا ، ہم نے عیدالفطر اور رمضان شریف میں ڈیوٹی سرانجام دی ہے ، لیکن تاحال ہمیں اور ٹائم نہیں ملا ، صدر نے کہا کہ انشاء اللہ ابھی عیدالضٰی آیا ہے لہٰذا جب تک ہمیں پچھلے عید کی اور ٹائم ادا نہیں ہوئے تو پھر عید الضٰی پر ہم اور ٹائم نہیں کریں گے ، لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا اور ٹائم جو ہم نے ڈیوٹی بدوران عید الفطر کی ہے ادا کی جائے ۔
437 total views, no views today


