سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئ نے کہا ہے کہ شانگلہ یونیورسٹی کو بلڈنگ جلد حوالہ کی جائے گی اس میں مزید ڈیپارٹمنٹ کھول کر یہاں کے عوام کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر کئے جائیں گے گزشتہ روز یونیورسٹی آف سوات شانگلہ کیمپس کے ڈائریکٹر محبوب الرحمن کے ساتھ میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ شانگلہ کیمپس کو اعلیٰ اور معیاری یونیورسٹیوں کے صف میں کھڑی کرنا اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس موقع پر محبو ب الرحمن نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا جس پر شوکت یوسفزئ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پہلے ہی بلڈنگ کی منظوری دے چکے ہیں اور انشاء اللہ جو بھی مسائل ہو اسکا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ شانگلہ کے عوام کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم انکی دہلیز پر میسر ہو سکیں ۔
780 total views, no views today



