سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی سوات کے جنرل سیکرٹری اور سابق ممبرصوبائی اسمبلی رحمت علی خان نے کہا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام اے این پی کو ووٹ دینے کے لئے پرعزم ہے ، کل ہونیوالے الیکشن میں اے این پی کے امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوگی ، عوام نے موجودہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کو مستردکردیاہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے حجرہ ملکانان برکانجو میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل کبل کے صدر ذہین خان ، کریم الہادی ، ابراہیم دیوئی ، فیاض خان ، ملک رحمت علی ، رحمت خان اوردیگرنے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عوام کل ہونیوالی الیکشن میں اے این پی کے نامزد امیدوارفیاض خان کو کامیاب کرائیں، انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی سے خوش نہیں ہے، حکومتی اقدامات عوامی مفادات کے خلاف ہے اور 23دسمبر کو ہونیوالی الیکشن حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سوات بھر میں کل اے این پی کے امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوگی ، اورچوبیس دسمبر کا سورج اے این پی کے امیدواروں کی کامیابی کا نوید لیکر طلوع ہوگا، انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں بھی عوامی نیشنل پارٹی پرلگی ہوئی ہے ۔ اورلوگ تبدیلی کے علمبرداروں سے عاجز آگئے ہے ، مستقبل عوامی نیشنل پارٹی کی ہے اور اے این پی ہی پختونوں کوبحرانی کیفیت سے نکالنے کی صلاحیت رکھی ہے ، انہوں نے کہا کہ اے این پی عوام دوست اورپختون دوست سیاسی جماعت ہے اور اس جماعت نے پختونوں اور ملک کیلئے جوقربانیاں دی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ ان قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن قائم ہے ، اور امن ترقی وخوشحالی کیلئے عوام کو ضمنی بلدیاتی الیکشن میں اے این پی کا ساتھ دینا اسلئے ضروری ہے تاکہ پورے ملک کو یہ پیغام پہنچائے کہ عوام اے این پی کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں اے این پی کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کیلئے عوام پر عزم ہیں، اوریونین کونسل کانجو کے غیورعوام نے جس طرح صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں اے این پی کو کامیاب کرایاتھا۔ اس طرح 23دسمبر کو بھی عوام اے این پی کے امیدوار فیاض خان اورعبدالودود کے حق میں ووٹ استعمال کریں گے ۔
864 total views, no views today



