سوات،مینگورہ پو لیس کو اطلا ع ملی تھی کہ مینگورہ میں صدیق اکبر ولد محمد یو سف سکنہ شا ہی با زار کانجو اور عما د اللہ ولد عنا یت اللہ سکنہ کو نہ مسجد مینگورہ عر صہ دراز سے ملٹی نیشنل کمپنی کے نا م پر جعلی مصا لحہ جا ت بنا کر اصل کے جگہ فروخت کر رہے ہیں۔
جس پر مینگورہ پو لیس نے کا روائی کر کے مذ کور ہ گو دام سے در جنو ں کے حسا ب سے کا ٹن برآ مد کر لئیے اس موقعہ پر ملٹی نیشنل کمپنی کے ایریا منیجرفہیم خان نے میڈ یا کو تفصیلات بتا تے ہو ئے کہا کہ عر صہ دراز سے ہمیں شکا یا ت موصول ہور ہی تھی کہ مینگورہ اور گر د ونواح میں ہما را نا م استعمال کر کے مضر صحت مصا لحہ جا ت فروخت ہو رہے ہیں اس اطلا ع کے بعد ہم نے مذکورہ پو لیس سٹیشن سے رابطہ کیا ، جنہو ں نے بر وقت کا روائی عمل میں لا تے ہو ئے جعلی مصا لحہ جا ت فروخت کرنے والو ں کو گرفتار کر کے ما ل مذکورہ ضبط کر لیا مینگورہ پو لیس نے ایریا منیجر فہیم خا ن کے مد عیت میں مقد مہ در ج کر لیا ۔
405 total views, no views today


