سوات،ڈی پی او سوات شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ سوات پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آج انکے قربانیوں کے بدولت سوات میں امن قائم ہے سند ھ پولیس لائن کبل میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات پولیس نے کشیدگی کے دوران جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے
اور یہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا،وہ اہلکاران جو کہ دہشتگردی یا دیگر سنگین قسم کی مقدمات میں ملوث ملزمان کے بارے میں مصدقہ اطلاع دیں جس سے اُس کی گرفتاری یقینی بنایا جا سکے ، تو جنا ب IGPصاحب خیبر پختونخواہ اُن اہلکاران کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات جو کہ 10000ہزارسے لیکر 20000ہزار تک ہونگے سے نوازیں گے، انہوں نے کہا کہ جن پولیس اہلکاروں نے انکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں اور انکے ورثاء کی ہر ممکن مدد کی جاتی ہے انہوں نے کہ آج سوات میں ان پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہے اور اب سوات پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انکو جدید تربیت دی جا رہی ہے جبکہ انٹیلی جنس کو بھی کافی مضبوط کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کو عوام کا خادم بنادیا ہے اور عوام اور انکے درمیان قائم خلاء کو ختم کیا گیا ہے جس کے وجہ سے سوات میں جرائم کی شرح کافی کم ہوگئی ہے اور جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ بچے کچے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم میں گھیرا تنگ کریں اور انکے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹیں تاکہ اس معاشرے سے مکمل طور پر جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکیں انہوں نے کہا کہ پولیس میں جزا اور سزا کا عمل جاری رہیگا اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا جبکہ اچھی کارکردگی دیکھانے والوں کو حسب سابق انعامات سے نوازہ جائیگا انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام براہ راست اکر ملیں۔
379 total views, no views today


