اسلام۔اباد ۔احتساب عدالت نےسابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنادی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی احتساب عدالت کے باہر موجود ہے، جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، مرتضی جاوید عباسی، رانا تنویر، راجا ظفر الحق، مشاہد اللہ خان اور خرم دستگیر سمیت دیگر شامل ہیں۔
لیگی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ
1,074 total views, no views today
Comments



