سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے شاہی خاندان کے چشم وچراغ میاں گل عمر فاروق کا احتساب عدالت کے باہر نوازشریف کیس کے حوالے سے صبح سے ہی موجود تھے، وہ دیگر چودہ رکنی قائدین کیساتھ صبح ہی سے اپنے قائد میاں نوازشریف کے فیصلے کے حوالے سے نیب کورٹ کے سامنے موجود رہے ، ان کو خصوصی طور پر سوات سے شرکت کی ، مالاکنڈڈویژن اور پورے صوبے سے وہ اکیلے نیب کورٹ میں موجود تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیب کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے، اس فیصلے کو پی ایم ایل ن کسی صورت قبول نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ مرتے دم تک اور ہر مشکل گھڑی مین پارٹی کیساتھ کھڑا رہونگا،
دوسری طرف پی ایم ایل ن کے صوبائی صدر امیر مقام نجی دورہ پر دبئی میں موجود ہیں، جو نئے سال شروع ہونے کے بعد پاکستان واپس ائین گے، صوبائی صدر سمیت دیگر کابینہ کے لوگ نوازشریف کیخلاف فیصلہ انے کے موقع پر نیب کورٹ میں موجود نہیں تھے۔
1,340 total views, no views today



