انٹرویو: غفور خان عادل
شاہ اسد علی
حکمرانوں کی سرزمین تحصیل مٹہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس مٹی نے ایسے ہستیاں پیدا کی ہیں جنہوں نے ہر شعبہ زندگی میں غیر معمولی کردار ادا کرتے ہوئے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے وہ کامیابیاں حاصل کی جس نے ملک و قوم کا نام روشن کیا اور اپنے علاقے کیلئے نیک نامی کا سبب بنے، تعلیم کے میدان میں اس علاقے کے فرزند مولوی سیرئ صاحب کے خاندان کو نظرا نداز نہیں کیا جا سکتا پورے سوات میں اس خاندان کو ایک تعلیم یافتہ خاندان ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس خاندان سے تعلق رکھنے والے تین اعلیٰ تعلیم یافتہ اور با صلاحیت افراد آج ملک کے مختلف یونیورسٹیوں میں پڑھاتے ہیں اگر سیاست کی بات کی جائے تو اس مٹی نے افضل خان لالہ جیسے سیاسی ہستیوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے سیاسی میدان میں ایک نام پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف حکومتوں میں رہتے ہوئے پورے ملک اور عالمی سطح پر بھی شہرت حاصل کی اس طرح صحت و تعلیم کے میدان بھی یہ علاقے کسی علاقے سے پیچھے نہیں اس علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک با صلاحیت سیاستدان جنہوں نے انتہائی کم عمری میں وہ فاصلے طے کئے جو کسی کو طے کرنے کیلئے کافی عرصہ لگ جاتا ہے اسی با صلاحیت سیاسی شخصیت کانام موجودہ وزیراعلیٰ محمود خان ہے جن کا تعلق بھی حکمرانوں کے علاقہ مٹہ سے ہے ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے سوات سے تعلق رکھنے والے وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائزہونے والے پہلے وزیراعلیٰ کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے محمود خان جوکہ ایک سیاسی خاندان کے چشم و چراغ ہے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز بلدیاتی نمائندے کی حیثیت سے کیا ان کے بڑے بھائی احمد خان جن کا شکار تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ان خدائی خدمتگاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے خدمت خلق کیلئے خود کو وقف کیا ہوا ہے .
احمد خان کی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہے وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے ناظم یو سی خریڑئ اپنے یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کا انقلاب برپا کیا ان کے نزدیک سیاست ایک ایسا شعبہ ہے جس کے تحت مخلو ق خدا کی بہتر خدمت کی جا سکتی ہے احمد خان نے سیاسی میدان میں اپنے چھوٹے بھائیوں محمود خان اور عبداللہ خان کا بھر پور ساتھ دیا قدم قدم پر ان کی رہنمائی کی ان کو معاشرے کے ایسے افراد کے صف میں شامل کیا جنہوں نے بحیثیت عوامی نمائندوں لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ احمد خان جو کہ اس وقت ضلع کونسل سوات میں اپوزیشن لیڈر ہے وہ دو بار ضلع کونسل کے ممبر رہ چکے ہیں اور موجودہ وقت میں بھی وہ ضلع کونسل سوات کے ممبر ہیں عوامی خدمات کے حوالے سے احمد خان کی پورے علاقے میں الگ پہچان ہے ویسے تو احمد خان وزیراعلیٰ محمود خان کے بڑے بھائی ہے لیکن ان کوخدمت خلق کی طرف راغب کرنے کی اصل وجہ ان کے والد محترم سابق ڈی ایچ او ممتاز ماہر شعبہ صحت ڈاکٹر محمد خان کی طرف سے اپنے بیٹوں کی بہتر طریقے سے تعلیم و تربیت ہے یہی وجہ ہے کہ احمد خان اپنے بزرگوں کی تربیت لیکر آگے بڑھ رہے ہیں احمد خان نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ لوگوں کی خدمت میں گزارتے ہوئے آج اس مقام تک پہنچے ہیں احمد خان سے آزادی کے ہفتہ وار ایڈیشن کیلئے انٹرویو کا اتفاق ہوا جو نذر قارئین ہے ۔ احمد خان نے واضح کیا کہ سوات کی تعمیر وترقی کیلئے آئندہ بجٹ میں خطیر رقم رکھی گئی ہے جس طرح لوگوں نے خپل وزیراعلیٰ محمود خان سے کافی توقعات وابستہ کرر کھے ہیں اسی طرح وہ ان توقعات پر پورا اُتریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی ذاتی اور خاندانی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ اصل مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ تحصیل مٹہ اپر سوات اورپورے سوات کے لوگوں نے ہمیشہ عزت دی ہے اور محمود خان کو وزارت اعلیٰ کے منصب تک پہنچانے میں اہل علاقہ کا ایک کلیدی کردار ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اُمید کی ایک ایسی کرن ہے جس سے لوگوں نے کافی توقعات وابستہ کررکھے ہیں تحریک انصاف کے انقلابی اقدامات کیوجہ سے آج لوگوں کا تحریک انصاف پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اصل مقصد عوام کی خدمت ہے اور خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب سوات پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل کریگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سوات اور سوات کے لوگوں کو عزت دی اور سوات سے تعلق رکھنے والے سوات کے فرزند کو وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے مناسب سمجھا جو ایک بڑا اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ سواتیوں کا یہ مطالبہ تھا کہ جب تک خپل وزیراعلیٰ نہیں آئے گا اس وقت تک سوات کے مسائل حل نہیں ہونگے اور اس سلسلے میں لوگوں نے خپل وزیراعلیٰ کیلئے ایک مہم بھی چلائی انہوں نے کہا کہ اب تحریک انصاف نے سواتیوں کا یہ مطالبہ بھی پورا کر دیا ہے جب لوگوں کا مطالبہ پورا ہو گیاہے تو اب ہم پر ذمہ داری بھی زیادہ ہو گئی ہے انشاء اللہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کا منصوبہ باغ ڈھیرئ ایریگیشن چینل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے محمود خان نے سابق حکومت میں باغ ڈھیرئ ایریگیشن منصوبے کیلئے 80 کروڑ روپے سے زائد فنڈ منظور کرایا تھا 20کلو میٹر لمبے اس ایریگیشن چینل سے 5 ہزار سے زائد کا رقبہ سیراب ہو گا منصوبہ جون 2019 میں مکمل ہو جائے گا منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں زرعی انقلاب برپا ہو گا واضح رہے کہ محمود خان نے دوران وزارت اپنے سابقہ حکومت میں باغ ڈھیرئ ایریگیشن منصوبے کی منظوری دیکر اس میگا پراجیکٹ کیلئے 80 کروڑ روپے سے زائد کا فنڈ مختص کیا تھا اور اس پر برق رفتاری کے ساتھ کام شروع کیا 20کلو میٹر لمبا ایریگیشن چینل 62 کیوسک مکعب فٹ پانی سے 5 ہزار سے زائد رقبہ سیراب ہو گا اور علاقے کی بنجر اراضی زرخیز ہو گی اس منصوبے پر 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے یہ منصوبہ کالا کوٹ سے شروع ہوا ہے جو مٹہ خریڑئ تک ہے اس چینل کے پانی سے نہ صرف زمین کو سیراب کیا جا سکے گا بلکہ یہ پانی شفاف ہونے کیوجہ سے لوگ پینے کیلئے بھی استعمال کر سکیں گے یہ منصوبہ محمود خان کی طرف سے علاقے کیلئے ایک انمول تحفہ ہے اور کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے تاہم وزیراعلیٰ محمود خان کی ذاتی دلچسپی کے باعث اس منصوبے میں محکمہ ایریگیشن کے ذمہ داران بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ اہل علاقہ کی طرف سے بھی بھر پور تعاون کیاجا رہا ہے اسی طرح صحت ، تعلیم ، پینے کے پانی ، سڑکوں کی تعمیر کیلئے خطیر فنڈ مختص کی گئی ہے مینگورہ بائی پاس فلائی اوور اور دو رابطہ پلوں کی تعمیر کے منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں مینگورہ کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے بھی حکمت عملی وضع کر دی گئی ہے احمد خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت سوات کو ایک ماڈل ضلع بنانے کیلئے پلان رکھتی ہے جبکہ وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی دلچسپی کے باعث سوات کی ترقی اورخوشحالی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ہم سوات کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی سے اتفاق و اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں سوات میں صحت و تعلیم ، لوگوں کو پینے کی پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکومت کی طرف سے خطیر رقم مختص کی گئی ہے سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی اور وزراء ڈاکٹر امجد ، محب اللہ خان ، فضل حکیم ، مراد سعید ، سلیم الرحمن ، عزیز اللہ گران ، ڈاکٹر حیدر علی خان کے حلقوں کی تعمیرو ترقی کے حوالے سے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مراد سعید نے حلقہ نیابت اور سوات کے دیگر علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھانے کیلئے سروے شروع کر رکھا ہے اور یہ سروے مکمل ہونے کے بعد اس منصوبے پر کام شروع ہو گا ادھر مراد سعید نے سوات میں سوئی گیس کی سہولت سے محروم علاقوں کو گیس کی فراہمی کیلئے بھی خطیر رقم منظور کر دی ہے جبکہ ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی نے بھی اپنے اپنے حلقوں میں ترقی اور خوشحالی کیلئے پر عزم ہیں جنہوں نے ترقی کیلئے خطیر رقم منظور کرائی ہے ادھر مینگورہ شہر کو باغ ڈھیرئ سے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے گرویٹی سکیم بھی منظور کیا گیا ہے اور مینگورہ شہر کے تمام زنگ آلود پائپ لائن کو بھی تبدیل کیا جائے گا اس طرح 50 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے جامبیل گوگند روڈ پر بھی کام آخری مراحل میں ہے سوات کی تعمیر وترقی کے حوالے سے سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی پر عزم ہے اور علاقے کے لوگوں نے ان سے کافی توقعات وابستہ کر رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات پر موجودہ دور حکومت میں جو توجہ دی جا رہی ہے اگر ماضی میں بھی اس طرح توجہ دی جاتی تو آج سوات مسائل کے دلدل میں نہ ہوتا آئندہ پانچ سالوں میں حکومت سوات کے سلگتے مسائل حل کریں گے اور سوات کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل ضلع بنایا جائیگا ۔
1,567 total views, 2 views today