سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی میں سواستوں ادبی سوسائٹی (Suvastu Literary society) نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 142ویں سالگرہ پر ‘جشن جناح’ کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں قائد اعظم کی زندگی کے حوالے سے پانچ مختلف مقابلے ہوئے جس میں مضمون نویسی ،سکیچ اینڈ پینٹنگ ،تقریر،ڈیبیٹ اورکویز شامل تھے۔مقابلوں میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلباء نے حصہ لیا ۔

تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان ،رجسٹرار زاھد اللہ ، پروسٹ ڈاکٹرفضل ربی ،ڈپٹی پروسٹ صغیر احمد اور مختلف شعبوں کے سربراہان کے علاوہ طلباء نے شرکت کی ۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے جناح کی زندگی پر روشنی ڈالی اور سوسائٹی کے اس اقدام کو بہت سراہا ۔ اس موقع پرسوسائٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر سجاد علی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی ہم کوشش کرینگے کہ اس طرح کے تقاریب منعقد کرسکیں۔ تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر ز میں شیلڈز اور سرٹیفیکٹس تقسیم کیئے گئے ۔
1,974 total views, no views today



