ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ہی قائد عمران خان کی جانب سے چلائی جانے والی سول نافرمانی کی نافرمانی کردی۔تحریک انصاف وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی جانب سے شروع کی جانے والی سول نافرمانی کی تحریک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی رہائش گاہ کے بل جمع کرادیئے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنی لاہور اور ملتان کی رہائش گاہ کے بجلی کے بل جمع کرادیئے ہیں ،
شاہ محمود قریشی نے پہلے ملتان اور اس کے بعد لاہور کی رہائش گاہ کے بل جمع کرائے جبکہ دونوں بل مقررہ تاریخ کے بعد جمع کرائے گئے جس کی وجہ سے انہیں اضافی رقم بھی ادا کرنا پڑی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بل جمع کرائے جانے کے باوجود لیسکو کے ریکارڈ میں ان بلوں کی ادائیگی کو شو نہیں کیا گیا ہے۔
435 total views, no views today


