سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سوات کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں ایپکا ہاؤس گلدکدہ سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے ایپکا سوات کے صدر علی رحمان، پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر ناصر علی ، آل درجہ چہار ملازمین کے صدر سید خطاب ، ایپکا سوات کے سینرء نائب صدر ملک فضل سبحان ، سینئر نائب صدر برکت علی اور دیگر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سوات کے کلرکوں کے بلا جواز تبادلے کلرکوں کے ساتھ سنگین مذاق ہے ، نارمل ٹینور کی آڑ میں پسند و ناپسند کے بنیاد پر ظالمانہ آرڈر جاری کیا گیا جو ناانصافی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومتی قوانین کے مطابق ایک سرکاری ملازم کو سروس کے آخری دوسال میں اپنے آبائی ضلع سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کے باجود متعدد کلرکوں کو باہر کے اضلاع کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ باقی اضلاع کے کلرکوں کو اپنے ہی اضلاع میں ایڈ جسٹ کیا گیا ہے جو ملاکنڈ ڈویژن کے کلرکوں کے ساتھ انتہائی زیاددتی ہے ،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ محکمہ صحت سوات میں کلرکوں کے تبادلے حکومت کے خلاف ایک ساز ش ہے، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت سوات کے کلرکوں کے تبادلے کا آرڈر منسوخ کرکے پائی جانے والی بے چینی اور محرومی کا خاتمہ کیا جائے ، ایپکا سوات کے صدر علی رحمان نے مذکورہ معاملے پر حکومت سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تبادلے منسوخ نہ ہونے کی صورت میں ایپکا دیگر سرکاری تنظیموں سے ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے حکومت قوانین کو با لائے طاق رکھتے ہوئے حکومت کے خلاف کلرکوں کے نفرت پیدا کرنے کی بے جا کوشش کی ہے جو ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو فوراً تبدیل کیا جائے ، اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو پورے صوبہ کے سطح پر پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔
1,827 total views, no views today



