تحریر: وقار احمد
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں پی ٹی ائی رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر کے بتیجھے کا صحافی پر تشدد اور ان کو اغواء کرنے کی کوشش کیخلاف ڈویژن۔بھر کے صحافی برادری نے شدید مزمت کی ہے۔ صحافتی تنظیموں نے تشدد کا۔شکار سینئر صحافی رفیع اللہ کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ صحافتی تنظیموں نے واقعہ کو کھلی دہشت گردی۔قرار دیدی یے ۔ صحافتی تنظیمیں واقعہ کیخلاف ملک گیر احتجاج۔شروع کرنے کیلئے ستگرم ہوگئے ہیں دوسری طرف ضلع سوات کے تحصیل پریس کلب نے بھی مزمتی بیانات جاری کئے ہیں ۔
ضلع سوات میں صحافیوں کو دھمکیاں اور اغواء کی کوشش کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی سوات میں صحافیوں کو قتل ، زخمی اور تشدد کا نشانہ بنائے گئے ہیں ۔تاہم اعلیٰ حکام صحافیوں کو تحفظ دینے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔
ماضی میں بھی ضلع سوات میں انتہاپسندی اور دہشتگردی کے دوران کئی صحافی اپنے جانیں دئے ہیں تاہم اب تک بعض قتل کئے گئے صحافیوں کے خاندانوں کو ریلیف نہ مل سکی ۔
1,386 total views, no views today



