بریکوٹ، ماضی کی طرح اس سال بھی ایم سی بریکوٹ نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے عید الاضحی کے قربانی کے جانور کے لئے منڈی کاافتتاح کردیا۔اس منڈی کے قیام سے مین شاہرا ہ پر ٹریفک کی روانگی میں خلل پیدا نہیں ہو گی جبکہ بریکوٹ بازار سے چند قدم کے فاصلے پر ہونے کی وجہ سے بازار پاک و صاف رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایم سی بریکوٹ کی طرف سے قربانی کے جانورو ں کے خرید و فروخت کے سلسلے میں منڈی کا افتتاح ای اے سی سب ڈویژن بریکوٹ فہیم خان نے کردیا ۔اس موقع پر سی ایم او نور شاہ علی ،ٹیکس سپرٹینڈنٹ محمد آیاز خان ،سینٹری انسپکٹر ظفرعلی ،آفس اسسٹنٹ رضا شاہ ،پاکستان تحریک انصاف بریکوٹ کے صدر خادم خان سپین دا،بریکوٹ بازار صدر معراج الدین تنہا کے علاوہ دیگر سماجی لوگ بھی موجود تھے ۔سی ایم او بریکوٹ نورشاہ علی نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر جگہ جگہ جانور وں کے منڈیاں سج جاتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل ،صفائی کی ابتر صورت حال اور وہاں پر دیگر سہولیات بھی نہیں ہوتے ہیں ۔ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات پہنچائیں ۔یہ منڈی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہااس منڈی کی قیام سے ایم سی بریکوٹ کے آمدنی میں اضافہ ہو گا ۔اس آمدنی سے ایم سی بریکوٹ عوام کے فلاح و بہبود کے کام کریں گے ۔عوام کے تعاون سے ایم سی بریکوٹ اپنے علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑے گی
814 total views, no views today


