سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )مالم جبہ میں دور وزہ سنو فیسٹول اختتام پزیر ،،سنو فیسٹول میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میں شرکت ،سیاحوں اورمنچھلوں کی پشتو موسیقی پر خٹک ڈانس اور بھنگڑے ،رات کو آتش بازی اور محفل موسیقی نے فیسٹول کو چارچاند لگادیئے ،سیاحوں نے سوات جنت کا ٹکڑا اور آمن کا گہوارہ قراردیدیا ،یسٹول میں نیزہ بازی،سنوٹیوبنگ اور گارمنٹس اور باربی کیو کے سٹالوں سے سیاح خوب محظوظ ہوئے ،سیاحوں نے مالم جبہ کو پاکستان کا خوبصورت ترین علاقہ قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقہ مالم جبہ میں دوروزہ سنو فیسٹول اختتام پزیر ہوا جس میں ملکی سیاحوں کے علاوہ پہلی دفعہ کئی ممالک سے غیر ملکی سیاحوں نے بھی شرکت سیاحوں نے سوات کو آمن کا گہوارہ قراردیدتے ہوئے دنیا کو سوات آنے کی اپیل کی جب سوات کو جنت کا ٹؑ کڑا قراردے کرسوات اور خصوصاً وادی مالم جبہ کی دل کھول کر تعریف کی سیاحوں اورمنچھلوں کی پشتو موسیقی پر خٹک ڈانس اور بھنگڑے ،رات کو آتش بازی اور محفل موسیقی نے فیسٹول کو چارچاند لگادیئے بچوں نے آئیس پر کھیل کر خوب مزے لئے ۔
2,148 total views, no views today


