بریکوٹ،ایم این اے مراد سعید کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجئینر شرافت علی کی سربراہی میں بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ایم این اے نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کے مسائل اور علاقے کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت ہو ئی ۔انہوں نے صحافیوں کی یقین دھانے کراتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق گذزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجئینر شرافت علی کی سربراہی میں بریکوٹ پریس کلب کے صحافی جن میں خلیل الرحمان باچا،اسد اسد اللہ ،ظاہر شاہ کمال ،ریاض احمد و دیگر شامل تھے نے پاکستان تحریک انصاف ایم این اے مراد سعید کے ساتھ ان کے رہائش گاہ کبل میں ملاقات کی ۔ملاقات میں انجینئر شرافت علی نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ کے سلگتے مسائل جن میں سوئی گیس کی عدم فراہمی ،لنڈاکے روڈ کی ازسر نو تعمیر اور دیگر مسائل پر بات چیت کی اور اس کے علاوہ پارٹی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے اپنے مسائل سے انہیں اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت سے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوات میں بریکوٹ پریس کلب ایک فعال کردار ادا کررہا ہے ۔اور کئی سالو ں سے ہم اپنے علاقے کی ترقی اور عوام کی خدمت سرانجام دیں رہے ہیں ۔بعد میں انہوں ایم این اے مراد سعید نے کہا کہ پارٹی کا اپنا ایک منشور ہے اور پارٹی کے تمام کام اور امور پارٹی منشور کے مطابق ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انجیئنر شرافت علی ائین کے رو سے تحصیل بریکوٹ کے صدر ہیں کیونکہ ان کی پارٹی خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صحافیوں کے مسائل کے خاتمے اور ان کو وسائل دینے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے ۔انشاء اللہ میں سوات کے تمام صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کوشش کروں گا۔
438 total views, no views today


